Waqf Bachao Tehreek Mai maulana kalbe jawad sb ne bhi Dehli mai Giraftari di

مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں کربلا شاہ مردان اور زور باغ کی کربلا کی املاک کے تحفظ میں تحریک چلائی جارہی ہے ۔کربلا کی زمینوں پر کانگریسی رہنماﺅں کے ناجائز قبضے ہیں ۔احمد پٹیل کربلا کی آراضی پر میرج ہال بنانے کی تیاری میں ہے ۔اس تحریک کے دوران مسلسل پولس سینٹرل گورنمنٹ کے اشاروں پر احتجاج کرنے والے لوگوں اور علماءکرام پر ظلم و زیادتی کرتی رہی ہے ۔ابھی حال ہی میں کینڈل مارچ کے دوران دہلی پولس پرشاسن نے تمام مظاہرین کو پارلمینٹ اسٹریٹ پر گرفتار کیا ۔علماءکرام کے ساتھ زیادتیاں کیں اور انہیں جیل بھیجا گیا ۔مولانا کلب جواد نقوی کو جب اس ظلم و زیادتی کا علم ہو ا تو آپ نے بھی تھانے جاکر اس بربریت کے خلاف احتجاج کیا اور گرفتاری دی ۔

Related Images