Rehbare Moazzam Ayatullh Khamnae ki Tauheen karne per ''Dainik Bhasker Akhbar'' ko Notice bheja gaya tha jiske bad Akhbar ne mafi mangi

رہبر انقلاب اسلامی آیتہ اللہ سید علی خامنہ ای کی ہتک حرمت پر دینک بھاسکر نے معذرت کی
مولانا کلب جواد نقوی کے قانونی نوٹس بھیجنے اور انکی طرف سے کئے گئے احتجاج کے بعد اخبار نے خط لکھ کر معذرت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا

لکھنو¿ ۹۲ جون : شیعہ مذہبی رہنما رہبر انقلاب اسلامی ایران آیتہ اللہ سید علی خامنہ ای کے سلسلے میں معروف اخبار دینک بھاسکر کے ذریعہ توہین آمیز خبر کی اشاعت پر اخبار نے خط لکھ کر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی ۔ اس خبر کی اشاعت کے بعد مجلس علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے اخبار کو قانونی نوٹس بھیجا تھا ۔نوٹس میں کہا گیا تھاکہ آخر کس بنیاد پر رہبر معظم کو اخبار نے اپنی ویب سایٹ پر ”ڈکٹیٹروں“ کی فہرست میں شمار کیا ہے ۔کیا اخبار ایران میں رہبر کے طریقہ¿ انتخاب سے واقف نہیں ہے ۔اس نوٹس کے بعد دینک بھاسکر نے اس خبر کی اشاعت پر معذرت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیاہے ۔دینک بھاسکر کی طرف سے بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ یہ خبر غلط فہمی کی بنیاد پر شایع ہوئی جسکے لئے اخبار معذرت خواہ ہے اور افسوس کا اظہارکرتاہے ۔اخبار نے خط میں ایران کے طریقہ ¿ انتخاب کی وضاحت کی ہے اور لکھاہے کہ ایران میں کسی طرح کی آمریت نہیں ہے بلکہ جمہوری نظام کے تحت ہی رہبر اور دوسرے لیڈران کو منتخب کیا جاتاہے ۔اخبار نے خط میں اس طریقہ ¿ انتخاب کا ذکر کیا ہے جو مولانا سید کلب جواد نقوی نے اپنے نوٹس میں لکھ کر اخبار کو بھیجا تھا اور اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے ۔

Related Images