6 jan 2017 ko Asfi Masjid Lucknow me Namaze Juma ke bad Shaheed Ayatollah Baqir al Nimr Ki Barsi ki Majlis munaqid hui jise maulna Naqi Askari sb ne khitab kiya.

اللہ کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دینے والا شہید کہلاتاہے :مولانا نقی عسکری
آصفی مسجد میں نمازیوں کی جانب سے شہید آیت اللہ باقرالنمر کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا انعقاد ہوا
لکھنو ۶ جنوری : آصفی مسجد کے نمازیوں کی جانب سے مجلس علماءہند کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد لکھنو┐ میں شہید آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا منعقد کی گئی ۔شہید باقرالنمر کی پہلی برسی کے موقع پر پوری دنیا میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔مجلس علماءہند کی جانب سے شہید کی برسی کے موقع پر پہلی مجلس درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں منعقد ہوئی اور دوسری مجلس آج ۶ جنوری کو نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں منعقد ہوئی ۔مجلس کو مولانا سید نقی عسکری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم دین خدا کے علاوہ کسی دوسری طاقت کے سامنے سر نہیں جھکاتاہے یہی وجہ ہے کہ شہید باقرالنمر نے اپنے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور شہادت کے درجہ پر فائز ہوگئے ۔شہید باقرالنمر کی برسی کے موقع پر مجالس کا سلسلہ بتا رہاہے کہ ہم نا انھیں بھولے ہیں اورنا انکے مقصد شہادت کو بھول سکتے ہیں ۔
مولانا نے کہاکہ اگر موت حق پر ہوتی ہے تو شہادت کا درجہ نصیب ہوتاہے ۔جو اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کرتاہے وہی شہید کہلاتاہے ۔مولانا نے کہاکہ ہر کسی کو شہادت کا مرتبہ کا نہیں ملتاہے ۔انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہاکہ نمر کے معنی صاف و شفاف کے ہیں ۔انکی زندگی بھی آئینہ کی طرح صاف و شفاف ہے اور ہمارے لئے نمونہ┐ عمل ہے ۔مولانا نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں خصوصا شیعوں پر مسلسل ظلم کئے جارہے ہیں ۔آج بھی نہ جانے کتنے علماءقید خانوں کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔بحرین ،سعودی عرب ،نائیجیریا اور دوسرے ملکوں میں علماءکے ساتھ بربریت کا سلوک کیا جارہاہے ۔مگر ظالم یاد رکھیں کہ وہ نابودی انکا مقدر ہے اور شہید کے لئے قرآن کا وعدہ ہے کہ وہ مرتا نہیں بلکہ اللہ کے یہاں سے مسلسل رزق پاتاہے ۔رزق کا جاری رہنا انکی ابدی زندگی کی دلیل ہے ۔
آخر مجلس میں مولانا نقی عسکری نے امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومیت بیان کی اور مصائب کربلا بھی بیان کئے ۔مجلس کے بعد شہیدباقرالنمر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔مجلس میں مولانا سراج حسین ،مولانا فیرو زحسین ،مولانا شباہت حسین ،مولانا سرتاج حسین اور آصفی مسجد کے نمازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ یہ مجلس آصفی مسجد کے نمازیوں کی جانب سے مجلس علماءہند کے زیر اہتمام مولانا سید کلب جوا د نقوی کی ایما پر منعقد کی گئی تھی ۔مجلس میں سعودی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی نعرے بھی لگائے گئے ۔
''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''
अल्लाह की राह में अपनी जान की कुर्बानी देने वाला शहीद कहलाता है: मौलाना नकी असकरी
1/6/2017, 3:43:37 PM
लखनऊ: आसफ़ी मस्जिद के नमाजियों की और से मजलिसए ओलमाये हिन्द के बैनर तले शहीद आयतुल्लाह शेख बाकिर उल निम्र के इसोल सवाब के लिये मजलिस आयोजित की गई।शहीद आयतुल्लाह शेख बाकिर उल निम्र की पहली बरसी के मौके पर पूरी दुनिया में मजालिसें जारी हैं। मजलिस को मौलाना सैयद नकी असकरी ने संबोधित करते हुए कहा कि आलिमए दीन अल्लाह के सिवा किसी दूसरी शक्ति के सामने सिर नहीं झुकाता है यही कारण है कि शहीद आयतुल्लाह शेख बाकिर उल निम्र ने अपनी मांगों पर कोई समझौता नहीं किया और शहादत के दर्जे पर आसीन हो गए । उनकी बरसी पर मजलिसों का सिलसिला बता रहा है कि हम ना उन्हें भूले हैं और ना उनकी षहादत केउद्देश्यको भूल सकते हैं। मौलाना ने कहा कि अगर मौत हक्क और सच्चाई पर होती है तो शहादत का दर्जा नसीब होता है। जो अल्लाह की राह में अपनी जान कुर्बान करता है वही शहीद कहलाता है।लौगों की जान लेने वाले षहीद नही कहलाते । मौलाना ने कहा कि हर किसी को शहादत का दर्जा नहीं मिलता है, उन्होंने आगे अपने संबोधन में कहा कि निम्र का अर्थ साफ और षफाफ का होता हैं , उनका जीवन भी आईने की तरह साफ है और हमारे लिए नमूनाए अमल है। मौलाना ने कहा कि पूरी दुनिया में मुसलमानों खास कर शियों पर लगातार अत्याचार किए जा रहे हैं। आज भी न जाने कितने ओलमा जेलों मै बंद है और जुलम सहन कर रहे हैं ,बहरीन, सऊदी अरब, नाइजीरिया और अन्य देशों में ओलमा के साथ बर्बरता का व्यवहार किया जा रहा है मगर जालिम याद रखें कि मिट जाना उनका भाग्य है और शहीद के लिए कुरान का वादा है कि वह मरता नहीं बल्कि अल्लाह के यहाँ से लगातार रिजक्क पाता है ,रिजक्क् का जारी रहना उनके जीवन की दलील है। मजलिस में मौलाना सिराज हुसैन, मौलाना फीरोज हुसेन, मौलाना शबाहत हुसैन, मौलाना सरताज हुसैन और आसफि मस्जिद के नमाजियों ने बड़ी संख्या में भाग लिया । यह मजलिस आसफि मस्जिद के नमाजियों की और से मजलिसए ओलमाये हिन्द के बेनर तले मौलाना सैयद कलबे जवाद नकवी के इशारे पर आयोजित की गई थी ।मजलिस में सऊदी सरकार के जुल्म व सितम के खिलाफ विरोध नारे भी लगाए गए।
Read more at: https://www.instantkhabar.com/item/2017-01-06-lucknow.html

Related Images