Israel ke president ki Hindustan Amad se Mulk ki Shabih Kharab Hui: Ulama

इजरायली राष्ट्रपति के भारत आने से देश की छवि दागदार हुई : शिया उलेमा
उलेमा ने नाइजीरिया में शियों के नरसंहार, कर्बला में हो रहे आतंकवादी हमलों और पाकिस्तान में दरगाह शाह नूरानी पर हुए हमले की निंदा की
लखनऊ 16 नवंबर: दुनिया भर में शियों की हो रही टारगेट किलिंग, इमाम बाड़ों व मस्जिदों पर हो रहे आतंकवादी हमलों और भारत में इजरायली राष्ट्रपति यूवेन रोलन के आगमन के खिलाफ आज मौलाना सैयद कल्बे जवाद नकवी के घर पर उलेमा की एक बैठक आयोजित हुई।
जलसे में मजलिसे उलेमाये हिन्द के महासचिव मौलाना सैयद कल्बे जवाद नकवी ने कहा कि नाइजीरिया में सऊदी अरब की आर्थिक मदद से शियों पर जो अत्याचार हो रहा वह निंदनीय है,नाईजीरिया में ष्यिों का नरसंहार जारी है और उलेमा पर भी अत्याचार किया जा रहा है, लेकिन इसके बावजूद संयुक्त राष्ट्र और मानवाधिकार संगठन मूकदर्शक बने हुयें हैं, यह निंदनीय है। मौलाना ने कहा कि अब तक अयातुल्ला जकजाकी को रिहा नहीं किया गया है और अन्य शिया उलेमा का भी उत्पीडन जारी है, अफसोस है कि नाइजीरिया में मानवता के नरसंहार पर दुनिया चुप है। मौलाना ने कहा कि इस समय पूरी दुनिया में शियों और अहलेबैत अ0स0 से मुहब्बत करने वाले मुसलमानों को आतंकवाद का निशाना बनाया जा रहा,करबला में जायरों,अकीदतमंदों और पवित्र इमारतों को आतंकवादी निशाना बना रहे हैं,पाकिस्तान में मजलिसों पर हमले हो रहे हैं ,सुफियों की दरगाह शाह नूरानी पर आई0एस0 के आतंकवादी हमले में दर्जनों लोगें मारे गए हैं लेकिन पाकिस्तानी सरकार आतंकवाद की समाप्ति के लिए ठौस कदम नहीं उठा रही है यही कारण है कि अब पाकिस्तान में शियों के साथ साथ आम मुसलमानों को भी मारा जारहा है। मौलाना ने भारत में इजरायली राष्ट्रपति के आगमन का विरोध किया और कहा कि हमारे देश मैं इजरायली राष्ट्रपति के आने से देष की मानवता दोस्त छवि दागदार हुई है।
बैठक में मौजूद सभी उलेमा ने नाइजीरिया में सऊदी अरब की आर्थिक सहायता से शियों के हो रहे नरसंहार, कर्बला और पाकिस्तान में शियों पर हो रहे लगातार हमलों और पाकिस्तान में सूफी शाह नूरानी दरगाह पर हुए आई0एस0 हमले की कड़े शब्दों में निंदा की ।उलेमा ने कहा पाकिस्तान की नवाज सरकार आतंकवाद से मुकाबले में पूरी तरह विफल रही है। यही कारण है कि आई0एस0 जैसे आतंकवादी संगठन लगातार मुसलमानों और खास कर शियों की हत्या कर रही है । दरगाह शाह नूरानी पर हुए आतंकवादी हमले के सभी उलेमा ने कड़े शब्दों में निंदा की ।
जलसे मेंा इस्राएल के राष्ट्रपति के भारत दौरे की भी कडी निंदा की गई ।उलेमा ने कहा कि हमारा देश पूरी दुनिया में शांति और मजलूमों के समर्थन के आधार पर अपनी अनूठी पहचान रखता है, इसलिए ऐसे देश से संबंध रखना जो फिलिस्तीनियों के मजलूमों का हत्यारा है हमारे देश की अम्न पसंद छवि का दागदार करता है।
सभा में मौलाना मोहम्मद मियां आब्दी, मौलाना रजा हुसैन, मौलाना तसनीम मेहदी, मौला ना इफ्तिखार हुसैन इन्किलाबी मौलाना इब्ने अली वाइज मौलाना इस्तेफा रजा, मौलाना सिराज हुसैन, मौलाना असीफ हुसैन मौलाना अकील अब्बास, मौलाना शबरेज, मौलाना मोहम्मद हुसैन, मौलाना नजर हुसैन, मौलाना निसार अहमद जेन पूरी मौलाना मूसी रजा, मौलाना एहतेशाम हसन, मौलाना जव्वार हुसैन, मौलाना फिरोज हुसैन, मौलाना शबाहत हुसैन, मौलाना हसन जाफर ,मौलाना सरताज हुसैनए मौलाना षाहनवाज हूसेन,मौलाने मो0 इसहाक,मौलाना मंजर षफीिई,मौलाना हैदर अव्वास रिजवी,मौलाना रजा इमाम, मौलाना कमरूल हसन,मौलाना सरकार हुसैन अन्य उलेमा ने भाग लिया।
''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''

اسرائیلی صدر کی ہندوستان آمد سے ملک کی شبیہ داغدار ہوئی :علماء
علماءکرام نے نائیجیریا میں شیعوں کے قتل عام،کربلا میں ہورہے دہشت گردانہ حملوں اور پاکستان میں درگاہ شاہ نورانی پر ہوئے حملہ کی پرزور مذمت کی
لکھنو ۶۱ نومبر : دنیا بھر میں شیعوں کی جاری ٹارگیٹ کلنگ ،اامام باڑوں و مسجدوں پر ہورہے دہشت گردانہ حملوں اور ہندوستان میں اسرائیلی صدر یووین رولن کی آمد کے خلاف آج مولانا سید کلب جواد نقوی کے مکان واقع جوہری محلہ پر علمائے کرام کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا ۔جلسہ میں مجلس علماءہند کے جنر ل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ نائیجریا میں سعودی عرب کی اقتصادی مدد سے شیعوں پر جو ظلم ہورہاہے وہ قابل مذمت ہے ۔نائجیریا میں عزاداروں کا قتل عام جاری ہے اور علماءکرام پر تشدد کیا جارہاہے مگر اسکے باوجود اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی علم بردارتنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں یہ قابل مذمت ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ابھی تک آیت اللہ زکزاکی کی رہائی نہیں ہوسکی ہے اور دیگر شیعہ علماءپر تشدد جاری ہے ،قابل افسوس ہے کہ نائجیریا میں انسانیت کے قتل عام پر دنیا خاموش ہے ۔ مولانا نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں شیعہ اور محبان اہلبیت مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔کربلا میں زائرین اور مقدس عمارتوں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں توپاکستان میں مجلسوں پر حملے ہورہے ہیں ۔صوفیوں کی معروف درگاہ شاہ نورانی پر داعش کے دہشت گرد حملہ میں درجنوں لوگ مارے گئے ہیں مگر پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان میں شیعوں کے ساتھ ساتھ عام مسلمانوں کو بھی قتل کیا جارہاہے ۔مولانا نے ہندوستان میں اسرائیلی صدر کی آمد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ہمارے ملک کی انسانیت دوست شبیہ داغدار ہوئی ہے۔
جلسہ میں موجود تمام علماءکرام نے نائیجریا میں سعودی عرب کی اقتصادی مدد سے ہورہے شیعوں کے قتل عام ،کربلا اور پاکستان میں شیعوں پر ہورہے مسلسل حملوں اور پاکستان میں صوفی شاہ نورانی درگاہ پر ہوئے داعشی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔علماءنے کہا کہ پاکستان کی نواز حکومت دہشت گردی سے مقابلہ میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیم مسلسل مسلمانوں خصوصا شیعوں کا قتل عام کررہی ہے ۔درگاہ شاہ نورانی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تمام علماءنے سخت الفاظ میں مذمت کی ۔جلسہ میںا سرائیل کے صدر کی ہندوستان آمد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ۔علماءنے کہاکہ ہمارا ملک پوری دنیا میں امن پسندی اور مظلوموں کی حمایت کی بنیاد پر اپنی منفرد شناخت رکھتاہے ۔لہذا ایسے ملک سے تعلقات رکھنا جو مظلوم فلسطینیوں کا قاتل ہے اس سے ہمارے ملک کی امن پسند شبیہ داغدار ہوتی ہے ۔
جلسہ میں مولانا محمد میاں عابدی ،مولانا رضا حسین ،مولانا تسنیم مہدی ،مولا نا افتخار حسین انقلابی ،مولانا ابن علی واعظ ، مولانا اصطفی رضا ،مولانا رضا امام ،مولانا سید حیدر عباس رضوی ،مولانا سراج حسین ،مولانا شباب حیدر ،مولانا عقیل عباس،مولانا عباس اصغر شبریز ،مولانا محمد حسین ،مولانا نذر عباس ،مولانا نثار احمد زین پوری ، مولانا محمد اسحاق ،مولانا شاہنواز حسین ،مولانا قمر الحسن ،مولاناشاہد عباس ،مولانا علمدار حسین ،مولانا صابر علی عمرانی ،مولانا زوار حسین ،مولانا فیروز حسین ،مولانا شباہت حسین ،مولاناحسن جعفر ،مولانا منظر عباس ، ڈاکٹر حیدر مہدی ، مولانا منظر شفیعی مولانا سرکار حسین و دیگر علماءکرام نے شرکت کی ۔
'''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''

Related Images