تین طلاق کے مسئلے میں شیعہ تنظیمیں بے سبب مداخلت نہ کریں :مجلس علماء ھند

فقہ جعفری میں طلاق کا مسئلہ حل شدہ ہے ۔مگر تمام مشترک مسائل میں ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔تین طلاق کا مسئلہ کچھ مسالک کا مسئلہ ہے اس لئے شیعہ تنظیموں اور کسی بورڈ کو بے سبب مداخلت کا حق نہیں ۔بے سبب مداخلت سے ماحول خراب ہوتاہے اور نفرتوں میں اضافہ ہوتاہے ۔اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے کسی دوسرے مسلک کے شرعی مسائل میں دخل دینا غلط ہے ۔

Related Images